مرکزی تنظیم آرائیاں ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق افراد میں 5500 عید گفٹ ،درجنوں سلائی مشینز اور وہیل چئیرز تقسیم

پیر 14 مئی 2018 18:35

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مرکزی تنظیم آرائیاں ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 5500 عید گفٹ ،درجنوں سلائی مشینز اور وہیل چئیرز مستحق افراد میں تقسیم ،5ہزار راشن بیگز بھی تقسیم کئے جائیں گے،ماہ رمضان میں دل کھول کر مستحق لوگوں کی مدد کی جائے،ضرورت مندانسانوں کی مددبہترین عبادت اور اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمرکزی تنظیم آرائیاںویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین حاجی عبدالمجید آرائیں نے آرائیں ہاؤس لطیف آباد میں آرائیں برادری اور دیگر برادریوں کے مستحق افراد میں کپڑوں کے سوٹ ،سلائی مشینز اور وہیل چئیر ز تقسیم کرنے لئے حیدر آباد ڈویژن کے صدور کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرمرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈوکیٹ ،محمد صفدر آرائیں،انجینئر مدد علی آرائیں،انجینئر شاہد محمود آرائیں،چوہدری محمد جمیل آرائیں،امتیاز علی آرائیں سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کو ایک سال کا مختصر عرصہ ہوا ہے ایک سال میں دو ایمبو لینس ،الٹرا ساؤنڈ مشینزبرادری کے اسپتالوں کو فراہم کی گئیں کئی بچیوں کو جہیز فراہم کیا گیا مالی مدد کی گئی اور گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی سندھ بھر میںآرائیں برادری اور دیگر برادریوں کے ضرورت مندافرادمیں5500 عید گفٹ ،درجنوں سلائی مشینز اور وہیل چئیرز تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ 5ہزار راشن بیگز بھی جلدتقسیم کئے جائیں گے فلاحی خدمات کو وسعت دینا برادری کے مخیر افراد کے مالی تعاون کے بغیر نہ ممکن ہے اور آرائیں برادری میں مخیر افراد کی کمی نہیں وہ رحمتوں ،برکتوں والے عظیم ماہ رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کی امداد کے لئے دل کھول کر ایم ،ٹی،اے،وی ،ٹی کو اپنے زکوات و عطیات عطا کریں کیوں کہ ضرورت مندوں کی مدد بہترین عبادت ہے اس سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے انہوں نے آخر میں امدادی سامان ضلع حیدر آباد کے صدر حاجی نذیر آرائیں،مٹیاری عبدالمجید آرائیں،ٹنڈوالہیار میاں منظو رحسین آرائیں،ٹھٹھ شفیق آرائیں،سجاول اشرف آرائیں اور جامشورو کے صدر فقیر محمد آرائیں کے حوالے کیا ۔