اے این ایف نے منشیات کے خلاف شکایت کے اندراج کے لیے رسائی نمبر 1415 فعال کردیا

پیر 14 مئی 2018 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان منشیات کے خلاف فرائض انجام دینے والا پاکستان کا کلیدی ادارہ ہے، جو معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے عوامی شکایات کے اندراج اور عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے رسائی نمبر 1415 فعال کردیا گیا ہے جو ہفتے کے سات دن 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ اس عوامی نمبر پر منشیات فروشی، اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ شکایت کنندہ کا نام اورذاتی کوائف صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :