ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن( ر)مشتاق احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے رمضان المبارک میں شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پیر مئی 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی اور قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ پیر کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن( ر)مشتاق احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، چیئر مین اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، مجسٹریٹس ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، تاجر تنظیموں کے نمائندو ں ، سبزی فروٹ منڈی اسلام آباد کے نمائندگان اور تنظیم القریش کے نمائندوں، ہول سیل کریانہ مرچنٹ نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں صارفین کی بھرپور ریلیف فراہم کریں اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں منافع کی شرح کم سے کم رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ہے ۔ اس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے سبزی منڈی کے تاجروں سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے رمضان المبارک میں سبزی فروٹ کی سپلائی کی دوگنا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ اشیاء کی قلت نہ ہونے پائے ۔

اسلا م آباد مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروٹ کے ریٹس مقرر کررہی ہے اور ریٹ لسٹ دکانداروں کو عمل درآمد کے لئے صبح سو یرے فراہم کردی جاتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریٹ لسٹ پر دکانوں پر نمایاں طور پر آویزاں کریں اور اشیاء مقررہ داموں فروخت کی جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایاکہ ماہ رمضان المبارک میں مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کرینگے اور اس کے مجسٹریٹس کی نگرانی میں پرائس چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں گی اور گراں فروشوں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد ماہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروٹ کے ریٹس مقرکر تے ہوئے منافع کی شرح کم سے کم رکھ رہی ہے اور منڈی کی تاجر برادری کے تعاون سے رمضان المبارک میں سبزی فروٹ کی سپلائی کو بھی زیادہ کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔ مجسٹریٹس کی ٹیمیں سبزی منڈی میں اشیاء کی سپلائی اور وافر فراہمی کے لئے اقدامات کرینگی۔مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد کی زیر اہتمام رمضان المبارک میں ترلائی میں ماڈل بازار کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :