Live Updates

عمران خان کانوازشریف کیخلاف آرٹیکل6 کےتحت کارروائی کا مطالبہ

نوازشریف کا نام فوری ای سی ایل پر ڈالا جائے،شاہد خاقان عباسی اورشہبازشریف بھی مستعفی ہوجائیں،نیب اورایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 مئی 2018 18:32

عمران خان کانوازشریف کیخلاف آرٹیکل6 کےتحت کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کی جائے،نوازشریف کا نام فوری ای سی ایل پر ڈالا جائے،شاہد خاقان عباسی اورشہبازشریف فوری طور پراستعفا دیں،نیب اور ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے متنازع بیان پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کس سیاق واسباق میں انٹرویو دیا دیکھنا ہوگا۔

وزیراعظم اسمبلی میں آئیں اور نوازشریف کے بیان پروضاحت پیش کریں۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے بیان میں کہا کہ ہمیں دشتگردوں کوپاکستان سے جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھا،کس نے اجازت نہیں دینی تھی پاکستان کی ریاست نے اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں تاثر دیا گیا کہ یہاں سب کچھ فوج کرارہی ہے۔ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نےکہا کہ نوازشریف بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کی ہے کہ مجھے بچاؤ۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شہبازشریف کہتے ہیں وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ یہ بتائیں بھارتی میڈیا نے بیان میں کیا غلط پڑھا؟ شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہد خاقان عباسی اورشہبازشریف فوری طور پراستعفا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں یہ سب کچھ کہا گیا تھا۔ پاناما پیپرآیا تونوازشریف نے فوج اور عدلیہ پرحملے شروع کردیے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاک فوج کوکمزور کرنیکی سازش چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ قانون میں خفیہ ترمیم کی گئی۔معاملے پرمیٹی بنائی گئی تاحال کمیٹی کا کچھ نہیں بنا۔ نوازشریف کے بیٹے حسن اور حیسن بھارتی تاجرجندال کے کاروباری شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب اور ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کوتنہا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔بھارت اور اسرائیلی لابی اکٹھے آپریٹ کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات