مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول جامشورو میں گیارہویں جماعت کے لئے داخلا شروع

پیر مئی 18:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول جامشورو میں طالبات کے لئے گیارہویں جماعت کے لئے داخلا شروع ہو گئے ہیں اسکول کے پرنسپل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گیارہویں جماعت میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے داخلا شروع ہو چکے ہیں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ داخلہ ٹیسٹ 6اگست کو لیا جائیگا مزید تفصیلات کے لئے پبلک اسکول مہران یونیورسٹی کے پرنسپل آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہی-