جامعہ سندھ کے بڑے ترقیاتی منصوبے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کا لیٹرجاری

پیر 14 مئی 2018 18:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جامعہ سندھ کے انتہائی اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے کے لئے وفاقی حکومت کی منصوبابندی اور ترقیاتی امور کی وزارت کی جانب سے منظور کیے گئی1600.618 ملین روپے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے اس سلسلے میں انتظامی منظوری کا لیٹرجاری کیا گیا ہے، جس کے بعد یونیورسٹی کو اس اہم منصوبے پر عملی پیش رفت کرنے میں مدد مل سکے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل وزیراعظم کے منصوبہ بندی و ترقیاتی امور کی وزارت کے مشیر سرتاج عزیز کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کی اہم میٹنگ ہوئی تھی، جس میں جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت، ایڈوائیزر پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ سیل ساجد قیوم میمن، پلاننگ آفیسر سید گوہر عباس شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی تھی، اس میٹنگ میں جامعہ سندھ کے اہم ترقیاتی منصوبے کے لئے 1600.618 ملین روپے کی منظوری دی گئی تھی، اس اہم منصوبے کی منظوری کے سلسلے میں جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی بہت بڑی کوششیں شامل ہیں۔