سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ترکی کے دورے سے واپس پہنچ گئے

پیر مئی 18:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ترکی کے دورے سے واپس پہنچ گئے، جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے ریپبلک آف ترکی کی یلدز ٹیکنیکل یونیورسٹی ، استنبول کا دورہ کیا ، ڈاکٹر برفت کے یونیورسٹی پہنچنے پر ان کے ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر باری سائن اور یونیورسٹی کے دیگر انتظامی عملداران نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر جامعہ سندھ کے وائیس چانسلر اور یلدز ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریکٹر کے درمیان اہم میٹنگ بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی والے مختلف امور پر بات چیت کی گئی، اور تدریسی،تحقیقی و ترقی والے مختلف معاملات اور منصوبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا ملاقات کے دوران ڈاکٹر باری سائن نے پاکستان کے تعلیمی اداروں کے کردار، علم،ادب،سائنس،آرٹ،تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کے عالموں،ادیبوں،اسکالرز،اساتذہ،محققین،آرٹسٹوںاور ماہرین کی خدمات کی بہت تعریف کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر برفت نے ڈاکٹر سائن کے پرخلوص جذبات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہیں جامعہ سندھ کی تاریخ،اور اس کی تدریسی و تحقیقی خدمات کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی، اور یہ امید ظاہر کی کہ دونوں یونیورسٹیز کے مابین تعاون کے حال اور مستقبل میں بہترین نتائج حاصل ہونگے اس موقع پر دونوں یونیورسٹیز کی باہمی خواہش کے تحت دونوں کے مابین انتہائی اہم یادداشت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے یادداشت نامے پر جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت، یلڈز ٹیکنیکل یونیورسٹی، استنبول کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹرباری سائن نے دستخط کئے اس یادداشت نامے کے بنیادی نکات میں دونوں یونیورسٹیوں کی جانب سے تدریسی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانا، اعلی تعلیم ،تحقیق اور تدریس کے سلسلے میں اساتذہ، اور طلباء کی ردوبدل کرنا، مختلف تربیتی کورسز میں ایک دوسرے کی مدد کرنا، تحقیقی اور تدریسی حوالے سے ایک دوسرے سے نئی معلومات شیئر کرنا، ایک دوسرے کے تعاون سے سیمینارز، لیکچرز، تربیت کے مختلف پروگرام شروع کرنا، تعلیمی میٹنگس کرنا،نئے تحقیقی پروگرام اور مراکز قائم کرنے کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے سمیت مختلف نکات شامل ہیں ، جن کے ذریعے دونوں یونیورسٹیز کو تحقیقی اور تدریسی حوالے سے بہت فائدہ ہوگااس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے اپنے ہم منصب کے ساتھ یلڈز ٹیکنیکل یونیورسٹی استنبول کے مختلف شعبوں اور سینٹرز کا دورہ بھی کیا، جہاں پر وائس چانسلر کو تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی گئی اس موقع پر ترکی کے آفیشل دورے پر وائس چانسلر ڈاکٹر برفت کے ساتھ گئے ہوئے سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس اینالاٹیکل کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین میمن بھی موجود تھے دوسری جانب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت استنبول کی ٹائون شپ شیلے کے میئر جان تباکولو کی جانب سے دی گئی ڈنر کی خصوصی دعوت میں بھی شریک ہوئے اور انہوں نے شیلے کے مشہور تاریخی ،ثقافتی و تفریحی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

جامعہ سندھ کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے ریپبلک آف ترکی کے اس اہم دورے کے دوران سلجوک یونیورسٹی کونیا، انقرہ یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی و تحقیقی اداروں کا دورہ کیا، ان اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، جامعہ سندھ اور ان کے مابین باہمی تعاون پر بات چیت کی اور یادداشت ناموں پر دستخط کئے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے اس دورے اور ملاقاتوں کے دوران فیڈریشن آف اسلامک یونیورسٹیز کا بنیاد رکھنے کی تجویز بھی دی جس کو بہت سراہا گیااس فیڈریشن میں دنیا کے سارے 58 اسلامی ممالک شامل ہونگے۔