اسلام آ باد ،ْ ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے تھانہ کورال کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرکے اس وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 14 مئی 2018 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) اسلام آ باد ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے تھانہ کورال کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرکے اس وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا ہے، ملزم نے اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے مقتول ناصر محمود کو قتل کردیا تھا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

ایس ایس پی اسلام آبادنے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقدمہ کو فوری میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے سوہدراں میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے مسمی ناصر محمود ولد محمد ابراہیم ساکن ملک ٹائون ترلائی کلاں اسلام آباد کو قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے مقامی پولیس نے مقتول کے بھائی ندیم احمد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 209/18مورخہ 05.05.2018بجرم 302ت پ تھانہ کورال درج کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے مقدمہ کی سنگین نوعیت کے پیش ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ اور ایس پی رورل حسام بن اقبال کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے انسپکٹر محمد اسلم ،فخر عباس اے ایس آئی اور قیصر محمود پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے تمام تر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کو ٹریس کیا اور اس مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عما د وحید ولد محمد عبدالوحید قوم ستی سکنہ مکان نمبر 34ملک ٹائون اسلام آباد کو گرفتار کر لیا ، ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا مزید تفتیش جا ر ی ہے ،ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی کہ مقدمہ کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔