فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارروائی کے دوران جعلی مشروب بنانے والے فیکٹری کو سیل کردیا

پیر مئی 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارروائی کے دوران جعلی مشروب بنانے والے فیکٹری کو سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

کے پی فوڈ اتھارٹی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں جعلی مشروبات تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا،فیکٹری میں غیرمعیاری اورمضرصحت اورپھل استعمال کئے جارہے تھے جن کو ضبط کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا گیا،دوسری کارروائی میں باچا خان چوک میں جعلی مصالحہ جات کی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا گیا فیکٹریوں میں لکڑی کا گودا اور چوکر مصالحوں میں استعمال کیا جارہا تھا،ترجمان کے مطابق چاروں فیکٹریوں کو سیل کرتے ہوئے مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔