نیب نے شہریوں سے دھوکہ دہی اور جعلی کاروبارکے نام کروڑوں روپے ہتھیانے والے نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

پیر 14 مئی 2018 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کارروائی کے دوران شہریوں سے دھوکہ دہی اور جعلی کاروبارکے نام کروڑوں روپے ہتھیانے والے نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب کے پی کے مطابق گرفتار ملزم طارق محمود نے جعلی کاروبارکے نام پرشہریوں سے کروڑوں روپے لوٹے،ملزم نے ہری پوراوراسلام آباد میں دفاتر کھولے،ملزم میگا شائن،میگالنکس اورٹی فور ٹریڈنگ جیسے جعلی اسکیمزکا ڈائریکٹرہے،ملزم نے شہریوں سے انوسٹمنٹ اورمنافع کا لالچ دیکرکروڑوںروپے بٹورے،نیب حکام کے مطابق ملزم کے خلاف عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :