قصور، ڈاکو شہری سے نقدی،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

پیر 14 مئی 2018 18:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں راہزنی کی ایک واردات میں نامعلوم ڈاکو شہری سے نقدی،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ۔

(جاری ہے)

محمد اسلم بسواری موٹر سائیکل اپنے گھر کو جارہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ روہی نالہ کے قریب ناکہ زن نامعلوم چارڈاکوئوں نے اسے گن پوائینٹ پر روک کر اس سے نقدی، موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :