قصور ، پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 1080گرام چرس برآمد کرلی

پیر 14 مئی 2018 18:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) تھانہ صدر پتوکی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 1080گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتشام الحق ایس آئی تھانہ صدر پتوکی نے خفیہ اطلاع پر حبیب آباد شیر گڑھ روڈ کے رہائشی محمد ریا ض سے ایک کلو اسی گرام چرس برآمد کرلی ۔پولیس تھانہ صدرپتوکی نے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :