پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ،رنگا رنگ اختتامی تقریب کی تیاریاں مکمل

مہمان خصوصی عالمی باکسر عامر خان کی موجودگی میں بوائز اور گرلز کے فائنل مقابلے منعقد ہونگے، معروف گلوکار عارف لوہار، عینی، ملکو، سرمد قادر پرفارم کرینگے

پیر مئی 19:07

پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ،رنگا رنگ اختتامی تقریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر جاری پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب آج بروز ( منگل ) کو الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہورہی ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مہمان خصوصی عالمی باکسر عامر خان کی موجودگی میں بوائز اور گرلز کے منعقد ہوں گے، پیر کے روز اپنے ایک بیان میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا کہ پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے اختتامی لمحات کو یادگار بنانے کے لئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اختتامی تقریب 15مئی کو سہہ پہر4بجے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگی، بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ سمیت تقریب میں شرکت کریں گے، رنگا رنگ ثقافتی شو میں معروف گلوکار عارف لوہار، عینی،ملکو، سرمد قادر اور کئی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گرینڈ فائرورکس شو بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :