چین آج ابھر رہا ہے، روس پھر سے مضبوط اور مسلم امہ ترقی کی ڈگر پر ہے، چین اور روس کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خطہ انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،

آج کی دنیا ایشیاء کی ہے، پاکستان ایشیاء کا مرکز، خلیج، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کا سنگم ہے، پاکستان 86فیصد دنیا کو آپس میں منسلک کرے گا مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کا تقریب سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 19:07

چین آج ابھر رہا ہے، روس پھر سے مضبوط اور مسلم امہ ترقی کی ڈگر پر ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ چین آج ابھر رہا ہے، روس پھر سے مضبوط اور مسلم امہ ترقی کی ڈگر پر ہے، چین اور روس کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خطہ انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، آج کی دنیا ایشیاء کی ہے، پاکستان ایشیاء کا مرکز، خلیج، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کا سنگم ہے، پاکستان 86فیصد دنیا کو آپس میں منسلک کرے گا۔

پیر کو مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چین ابھر رہا ہے، روس پھر سے مضبوط اور مسلم امہ ترقی کی ڈگر پر ہے،امریکہ کا بھارت کو سلامتی کا ضامن قرار دینا عجب ہے،پاکستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، چین اور روس کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خطہ بڑی قوتوں کے درمیان رسہ کشی کا منظر پیش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش، عدم استحکام، منشیات کا ڈیرہ ہے، خطہ انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، آج کی دنیا ایشیاء کی ہے، پاکستان بحرہند تمام ترقی، ربط کا مرکز ہے، ایشیاء، یورپ کے ربط کا مطلب 70فیصد ربط و تعاون ہے، پاکستان 86فیصد دنیا کو آپس میں منسلک کرے گا۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ 8بڑی راہداریاں ، گزرگاہیں ہیں، پاکستان ایشیاء کا مرکز، خلیج، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کا سنگم ہے۔