سینیٹ کی مجموعی طور پر 42قائمہ کمیٹیوں میں سی30کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل مکمل

پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن اور اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو مواصلات کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب سینیٹر حلال الرحمان کو آورسیز پاکستانیز کمیٹی ، سینیٹر ہدایت اللہ خان کو موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے

پیر 14 مئی 2018 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) سینیٹ کی مجموعی طور پر 42قائمہ کمیٹیوں میں سی30کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن اور اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو مواصلات کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ سینیٹر حلال الرحمان کو آورسیز پاکستانیز کمیٹی ، سینیٹر ہدایت اللہ خان کو موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

پیر کو بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل جاری رہا ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹیوں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن، مواصلات ،آورسیز پاکستانیز اور موسمیاتی تبدیلی کے الگ الگ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئے جن میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن اور اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو مواصلات کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ سینیٹر حلال الرحمان کو آورسیز پاکستانیز کمیٹی ، سینیٹر ہدایت اللہ خان کو موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔سینیٹ کی مجموعی طور پر 42قائمہ کمیٹیوں میں سی30کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔