سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کا خیال رکھتی ہیں، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، جس اخبار کو انٹرویو دیا گیا اس میں توڑ مروڑ نہیں ہو سکتی

پیپلز پارٹی کی رہنما اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر رد عمل

پیر مئی 19:07

سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کا خیال رکھتی ہیں، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کا خیال رکھتی ہیں، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، جس اخبار کو انٹرویو دیا گیا اس میں توڑ مروڑ نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

پیر کووزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ جس اخبار کو انٹرویو دیا گیا اس میں توڑ مروڑ نہیں ہو سکتی، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پاکستان دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی بڑی جنگ لڑ رہا ہے، سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کا خیال رکھتی ہیں۔