نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، نواز شریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف کے متنازعہ بیان پرردعمل

پیر 14 مئی 2018 19:07

نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، نواز شریف 3بار وزیراعظم رہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، نواز شریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو نواز شریف کے متنازعہ بیان پر مولانا فضل الرحمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، دیکھنا چاہیے کہ نواز شریف کس حد تک ذمہ دار ہیں، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔