Live Updates

نواز شریف مودی کی زبان بولتے ہیں ہم انکے بیان کی شدید مذمت کر تے ہیں ،

نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیئے، تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کہ نواز شریف مودی کی زبان بولتے ہیں ہم انکے بیان کی شدید مذمت کر تے ہیں ، نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ چھ ماہ سے ن لیگ اورپی پی پی کیخلاف فارن فنڈنگ کی درخواستجمع کرائی ہوئی ہے ، کبھی (ن) لیگ کے وکیل پیش نہیں ہوتے تو کبھی کوئی اور بہانہ ان کے پاس موجود ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کی زبان بولتے ہیں ہم انکے بیان کی شدید مذمت کر تے ہیں ، نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کے معاملات کی جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات