پیپلزپارٹی نے نواز شریف کے بیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کروا دی

پیر مئی 19:25

پیپلزپارٹی نے نواز شریف کے بیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کروا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پرقومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التو جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا حالیہ بیان جس میں ممبئی دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے ہماری قومی وسلامتی اور سفارتی کاوشوں پر برا اثر پڑے گا ۔ لہذا اس معاملے کو فوری طور پر بحث کے لئے اسمبلی میں لایا جائے ۔تحریک التوا سید نوید قمر، شازیہ مری،، نواب یوسف ٹالپور، سید غلام مصطفی شاہ وغیرہ نے جمع کروائی۔