آسٹریلوی آل رائونڈر ڈینل کرسچین بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کریں گے

پیر مئی 19:25

آسٹریلوی آل رائونڈر ڈینل کرسچین بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں میلبورن ..
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) میلبورن رینی گیڈز نے بگ بیش لیگ کے اگلے تین سیزن کیلئے آسٹریلوی آل رائونڈر ڈینل کرسچین کی خدمات حاصل کر لیں۔ وہ 2017-18 میں منعقدہ بگ بیش لیگ فائنل میں ہوبارٹ ہریکنز سکواڈ کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

رینی گیڈز کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسچین ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، وہ میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ کرسچین کو 19 ون ڈے اور 16 ٹی ٹونٹی میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :