Live Updates

شہباز شریف نے کوئی تردید نہیں کی، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیان کو غلط تناظر میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،نواز شریف اس قوم اور ریاست کے ساتھ ہیں،

جن لوگوں کے خلاف غداری کے مقدمے بنے ہوئے ہیں ان کے تو تحریک انصاف والے گماشتے بنے ہوئے ہیں،نواز شریف کو پہلے ختم نبوت پھر نیب اور اب اس بیان کے معاملے پر پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہر حربے کے بعد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 19:25

شہباز شریف نے کوئی تردید نہیں کی، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیان کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی تردید نہیں کی، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیان کو غلط تناظر میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، نواز شریف اس قوم اور ریاست کے ساتھ ہیں، جن لوگوں کے خلاف غداری کے مقدمے بنے ہوئے ہیں ان کے تو تحریک انصاف والے گماشتے بنے ہوئے ہیں،نواز شریف کو پہلے ختم نبوت پھر نیب اور اب اس بیان کے معاملے پر پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہر حربے کے بعد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

پیر کو وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیانات میں کوئی بات نئی نہیں ہے، یہ ہی باتیں ممبئی حملے کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کیں، رحمان ملک کی باتیں ریکارڈ پر ہیں کہ ممبئی حملے کی سازش کا کچھ پارٹ پاکستان میں ہوا، رحمان ملک نے کہا تھا کہ 7لوگوں کو ہم نے پاکستان میں گرفتار کیا ، ممبئی حملے کی تحقیقات آپ پڑھ لیں ، یہ ہی تمام باتیں آپ کو ملیں گی، جب یہ ہمارا آفیشل موقف ہے کہ یہ نان اسٹیٹ ایکٹرز پاکستان سے گئے تھے، نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ اگر ان لوگوں کا بروقت ٹرائل ہو جائے تا کہ ہم دنیا کو دکھا سکیں کہ ہم نے ان کا ٹرائل کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں اور شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں، نواز شریف کو اب تک کہا جا رہا ہے کہ نامعلوم نادان دوستوں نے پہلے نواز شریف کو ختم نبوتؐ کے مسئلے میں پھنسانے کی کوشش کی، اس کے بعد نیب کے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی اور اب اس بیان کے معاملے پر میاں نواز شریف کو پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ جو قربانیاں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دی ہیں ان کی بنیاد پر جو صلہ دنیا سے ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا، ہمارا میڈیا کنٹرولڈ ہے، میڈیا پر آنے والے لوگوں کو باقاعدہ فیڈنگ کی جاتی ہے اور ٹریننگ کی جاتی ہے، میاں نواز شریف کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس سے پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، ہر حربے کے بعد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، نواز شریف کے متعلق عوام جانتے ہیں کہ انوز شریف محب وطن ہیں، انہوں نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، جن لوگوں کے خلاف غداری کے مقدمے بنے ہوئے ہیں ان کے تو تحریک انصاف والے گماشتے بنے ہوئے ہیں،نواز شریف اب قوم کو سچائی بتائیں گے، سچ میں ہی اس قوم کی بقاء ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ایک جرنل مجاہدین بنائے اور دوسرا جرنیل آ کر ان مجاہدین کو دہشت گرد بنا دے، پوری قوم خون میں نہلائی جائے اور پوچھنے والا کوئی نہ ہو،ایک جرنیل اوپر چلا گیا ،دوسرا جرنیل باہر بیٹھا ہے، نواز شریف اس قوم اور ریاست کے ساتھ ہیں، نواز شریف منافقت اور جھوٹ سے کام نہیں لیں گے۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوئی تردید نہیں کی، شہباز شریف نے یہ کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کو غلط تناظر میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات