برازیل،60سے 77سالہ مائوں مابین مقابلہ حسن کا انعقاد

مائوں مابین ذہانت سے لیکر ڈانس اورگلوکاری کے مقابلے،مقابلہ روسیلا نامی خاتون نے جیت لیا

پیر مئی 19:35

ْ برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء)برازیل میںمدرز ڈے کے موقع پر60سے 77سالہ مائوں مابین مقابلہ حسن کا انعقاد ہوا،مائوں مابینذہانت سے لیکر ڈانس اورگلوکاری سمیت کئی مقابلے کرائے گئے،یہ مقابلہ روسیلا نامی خاتون نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقابلہ حسن تودنیا بھر میں منعقد کیے جاتے ہیں لیکن برازیل میں مائوں کے عالمی دن کے سلسلے میں سینئر بیوٹی کوئین مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔60سے 77سال کی عمر کی ان مائوں نے مقابلہ حسن میں شرکت کی اور ان کے درمیان ذہانت سے لیکر ڈانس اورگلوکاری سمیت کئی مقابلے کرائے گئے، بارہ خواتین کے درمیان ہونے والایہ مقابلہ روسیلا نامی خاتون نے جیت لیا۔