پی ایس ایل فورکی8 سی9 میچ کراچی ،،لاہور اور ایک اور شہر میں ہوں گے،نجم سیٹھی

ہم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے کہا ہے کہ وہ پاکستان آکر میچ کھیلیں، امید ہے کہ بڑی ٹیموں کے پاکستان آنے سے پاکستان میں مکمل طور پر انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی ،چیئرمین پی سی بی کی ڈبلن میں میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 19:40

پی ایس ایل فورکی8 سی9 میچ کراچی ،،لاہور اور ایک اور شہر میں ہوں گے،نجم ..
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) ڈبلن میں پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے موجود پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اہم اعلان کردیاہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے آٹھ سے نو میچ کراچی ،،لاہور اور ایک اور شہر میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2017کا پی ایس ایل فائنل لاہورمیں کھیلا گیاتھا جب کہ 2018کے ایڈیشن کے پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا گیا۔

اگر رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیل جاتی ہیں تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طورپر بحال ہوجائے گی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ ہم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان آکر میچ کھیلیں، امید ہے کہ بڑی ٹیموں کے پاکستان آنے سے پاکستان میں مکمل طور پر انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئرلینڈنے پاکستان آکر سیریزکھیلنے میں دلچسپی کا اظہارکیاہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ رواں سال یواے ای میں شیڈول باہمی سیریزکے کچھ میچز پاکستان میں کھیلنے پر غور کررہاہے۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی آئر لینڈ سے انگلینڈ جائیں گے جہاں پاکستان اور انگلینڈکے درمیان لارڈزمیں شیڈول ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے،،پاکستان ٹیم انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔