ٹائون ٹوسپورٹس فیسٹول شروع ،ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے وائس چیئرمین وسیم اکرم نے باقاعدہ افتتاح کیا

پیر مئی 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت پشاور اور انکے مضافاتی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹائون ٹوسپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے وائس چیئرمین وسیم اکرم نے مہمان خصوصی تھے جنہوںنے باقاعدہ افتتاح کیا،انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ممبر مہر اظہر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔فیسٹو ل میں کرکٹ ،بیڈمنٹن،فٹ بال،والی بال،رسہ کشی اور روایتی کھیل کبڈی کے مقابلے کھیلے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمید بلوچ کے زیر اہتمام ڈسسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے وائس چیئرمین وسیم اکرم کی وساطت سے پشاور کے نواحی علاقہ متھرہ میں نوجوانوںکو صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ کیلئے ٹائون ٹوسپورٹس فیسٹول شروع ہوگیا،جسمیں ٹائون ٹو کے مختلف دیہاتوں کے نوجوان بھر پور اندازمیں حصہ لے رہے ہیں ۔اس فیسٹول میں فٹ بال،والی بال،بیڈمنٹن ،رسہ کشی اور روایتی کھیل کبڈی ٹورنامنٹس منعقد ہونگے ،افتتاحی روز کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیااس موقع پر منعقدہ نمائشی میچ میں پشاور نے مدمقابل ٹیم کو شکست دی،،کبڈی ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں مختلف علاقوں سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔