مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی آبادی کاری اور مسائل کے حل کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے‘ ناصر ڈار

پیر مئی 19:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کشمیر کالونی کے دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کی آبادی کاری اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر عملی اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری ملازمتوں میں بھی مہاجرین جمو ں وکشمیر کے کوٹہ پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزاد خطہ میں بلا تخصیص ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست تصرف کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مودی سرکاراور ٹرمپ کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی منفی پالیسیاں عالمی دہشتگردی کے مترادف ہیں اور بھارتی مسلح افواج کے کشمیر یوں پر اندوہناک مظالم کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہے