امریکی اقدام سے کوئی فرق نہیں پڑتا،القدس فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا،ترک صدر

ْہم وہ نہیں جو مال و زر کی لالچ میں بنی نوع انسان کے درمیان نفاق ڈالیں،رجب طیب اردگان

پیر 14 مئی 2018 20:02

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی جیسے اقدام سے کوئی فرق نہیں پڑتا،القدس فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا،ہم وہ نہیں جو مال و زر کی لالچ میں بنی نوع انسان کے درمیان نفاق ڈالنے میں مصروف رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکصدر رجب طیب اردگان نے امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے پر کہا ہے کہ اس سیکوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مسلم امہ جانتی ہے کہ القدس شہر فلسطین کا صدر مقام ہے۔

لندن میں موجود صدر اردگان نے ترک این وقف سے منسوب طلبا سے ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی اجداد عثمانیہ کی اولاد ہیں جن کا جھنڈا 6 صدیوں تک 3 براعظموں پر لہراتا رہا اور جس نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

صدر اردگان نے مزید کہا کہ امریکہ بہادر القدس میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرتیہوئے اٴْسے اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا چاہتاہے "ہماری بلا سے کرتا رہے " اقوام متحدہ کے 128 ارکان نے اس امریکی اقدام کی مخالفت کی اور جو باقی بچے اٴْن کو امریکی امداد کی لالچ دیتے ہوئے اپنے حق میں استعمال کرلیا۔

میں ان سے کہتاہوں کہ آپ جو چاہے کر لیں مسلم امہ جانتی ہے کہ مشرقی القدس فلسطین کا صدر مقام تھا اور ہے۔" ہم وہ نہیں جو مال و زر کی لالچ میں بنی نوع انسان کے درمیان نفاق ڈالنے میں مصروف رہے "۔