بھارت،طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع پر انڈیگواہلکار گرفتار

پیر مئی 20:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بھارت میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے انڈیگو ایئر لائنز کیکارکن کو گرفتار کرلیا گیا۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے انڈیگو ایئر لائنز کیکارکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے سیکیورٹی ادارے کواطلاع موصول ہوئی کہ ممبئی جانے والے طیارے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔اطلاع ملتے ہی فوراً سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے اور ممبئی جانے والی تمام پروازوں کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی تاہم کسی بھی طیارے سیکوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ تحقیقات کے بعد سیکیورٹی فورس نے انڈیگو ایئر لائنز کے کارکن کو جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :