امتحان ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینوں کے ناقابل یقین سلوک

پیر 14 مئی 2018 20:09

امتحان ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینوں کے ناقابل یقین سلوک
مظفر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) بھارت میں امتحان ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بہار کے ضلع مظفر پور میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

وہاں امتحانی مرکز میں داخل ہونے کیلئے پہنچنے والی طالبات کونقل سے روکنے کے مقصد سے انکی قمیص کی آستینیں قینچی اور بلیڈ سے کاٹ کر آدھی کردی گئیں۔مظفر پور کے ضلع ایجوکیشن سیکریٹری للن پرساد سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک نجی اسکول میں پیش آیاجسے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ آئندہ اس اسکول میں کسی قسم کا امتحانی مرکز قائم نہیں کیا جائیگا،علاوہ ازیں اسکول کے سپرنٹنڈنٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :