ملک میں انرجی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں‘شہبازشریف

انرجی بحران کے خاتمے سے صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے‘وزیراعلی کا اجلاس سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 20:09

ملک میں انرجی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشیں رنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت بھکی پاور پلانٹ کے بارے میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں جنرل الیکٹرک، ہربن الیکٹرک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، سیکرٹری انرجی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں انرجی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جو نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انرجی بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شب و روز محنت کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی انرجی پالیسی دیرپا اور دورس نتائج کی حامل ہے اور انرجی بحران کے خاتمے سے صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔