مینار پاکستان پر ایم ایم اے کے کامیاب جلسہ عام نے ثابت کیا عوام دینی جماعتوں کے ساتھ ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

پیر مئی 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ایم ایم اے کے کامیاب جلسہ عام نے ثابت کیا کہ عوام دینی جماعتوں کے ساتھ ہے اور آئندہ الیکشن میں ایم ایم اے بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی ، جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد کا سراج الحق سمیت دیگر قائدین کی قیادت پر اعتماد ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان پر ہونے والے ایم ایم اے کے جلسہ عام کے کامیاب انعقاد پر ایم ایم اے کی ٹیم سمیت تمام انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن کو مبارک باد پیش کرتے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کیا کہ وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور دیگر دینی جماعتوں کے قائد ین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اور کرپٹ نااہل لیڈر شپ کے خاتمے کیلئے ایم ایم اے الیکشن میں اپنا قلیدی کردار ادا کرے گی اور انتخابات میںبڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ عوام اپنی اور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے امیداوران کو کامیاب بنائیں تاکہ ملک سے لاقانونیت ، کرپشن اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہو اورملک کو اسلامی و خوشحال بنایا جا سکے ۔