کراچی ،آرٹس کونسل اور حکومت سندھ کے مشترکہ تعاون سے کئے جانے والے ’’ انٹرنیشنل اردو مشاعرہ ‘‘ کا انعقاد

پیر مئی 20:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور محکمہ ثقافت ، حکومت سندھ کے مشترکہ تعاون سے کئے جانے والے ’’ انٹرنیشنل اردو مشاعرہ ‘‘ کا انعقاد گزشتہ روز نیشنل میوزیم آف پاکستان میں کیا گیا ۔جس میںدنیا بھر سے آئے ہوئے شعراء نے شرکت کی اور اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ بزم مشاعرہ کے موقع پرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ ، صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ سمیت دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کی صدارت کشور ناہید نے کی جبکہ عنبرین حسیب عنبر((کراچی ) نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے معروف شعراء میں خوشبیر سنگھ شاد((انڈیا))، فرحت احساس((انڈیا)) ،رنجیت سنگھ چوہان((انڈیا))، ثروت زہرا((دبئی)) عشرت آفرین( امریکہ)) ، اشفاق حسین ((کینیڈا))، احمد سلمان ((کینیڈا))، بینا گوئیندی( امریکہ ) سے شامل تھے جس میں انہوں نے فن و ادب کے فروغ کے حوالے سے صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ کی خدامات کو سراہا او ر بز م مشاعرہ میں مدعوع کئے جانے پراظہارِ تشکر کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی شعراء نے کراچی آنے پر اظہارِ مسرت کیا او ر مشاعرے کے حوالے سے اہلیانِ کراچی کے ذوق کو بھی بے حد سراہا۔ جدید زندگی کی عکاسی کرنے والے احمد سلمان ((کینیڈا)) کے دلپزیر کلام پہ حاضرینِ محفل نے بے شمار داد سے نوازا اور بھرپور اسرار پر چند مزید غزلیات پیش کرنے کی درخواست کی گئی۔ اردو ادب کا سرمایہ اور بے حد نامور شعرا ء ،علم و ادب کی دنیا کا نمایاں نام ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا ((کراچی))، جداگانہ اسلوب کی شاعری کرنے والے امداد حسینی((کراچی ) ، اور معروف شاعر انور شعور ( کراچی)) نے بھی ’’ انٹرنیشنل اردو مشاعرہ ‘‘ کی تقریب میں شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔

صدرِ محفل کشور ناہید (اسلام آباد) نے بھی اپنے تازہ ترین کلام سے سامعین کے دل موہ لئے۔ نظامت کے فرائض انجام دینے والی عنبرین حسیب عنبر نے بھی اپنا کلام سامعین کی نظر کیا جس میںانہوں نے اپنی مشہورِ زمانہ غزل -- "تم بھی نا''-- پیش کر کے حاضرین محفل کی خوب داد وصول کی۔ ملکی شعراء میں جہاں آرأ تبسم ((کوئٹہ))، فاضل جمیلی((کراچی)) ، رحمان فارس ((لاہور))، اے۔

ایچ۔خانزادہ ((کراچی))، احمد عطا اللہ (کشمیر) ،ناصرہ زبیری((کراچی))، حارث خلیق( اسلام آباد) ، اجمل سراج((کراچی)) ، عقیل عباس جعفری((کراچی))، قمر رضا شہزاد ( ملتان )،احمد نوید( کراچی))، نذیر تبسم((پشاور))،عباس تابش(اسلام آباد)،شاہدہ حسن((کراچی)) شامل تھے جنہوں نے اپنے کلام سامعین کی نظر کئے ۔تقریب کے میزبان صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ اور صوبائی وزیر برائے ثقافت سید سردار علی شاہ نے اپنے لئے مختص کیے گئے وقت کو بھی بزم مشاعرہ کی نظر کیا۔ اور شعراء کو اپنا کلام پیش کرنے کے لئے زیادہ سے ذیادہ وقت فراہم کیا۔ تقریب کے اختتام پر میزبانوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانان شعراء کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے۔