محکمہ ایکسائزسندھ نےگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیےسیکیورٹی فیچرڈاسمارٹ کارڈمتعارف کرادیا

اسمارٹ کارڈمتعارف کرانےکی تقریب محکمہ ایکسائز موٹر رجسٹریشن میں ہوئی،تقریب میں وزیرایکسائزمکیش کمارچاولہ،وزیرداخلہ سہیل انورسیال اورناصرشاہ نے شرکت کی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر مئی 19:29

محکمہ ایکسائزسندھ نےگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیےسیکیورٹی فیچرڈاسمارٹ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14مئی 2014ء ) :محکمہ ایکسائزسندھ نےگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیےسیکیورٹی فیچرڈاسمارٹ کارڈمتعارف کرادیا۔ اسمارٹ کارڈمتعارف کرانےکی تقریب محکمہ ایکسائز موٹر رجسٹریشن میں ہوئی۔ اسمارٹ کارڈمتعارف کرانےکی تقریب میں وزیرایکسائزمکیش کمارچاولہ،،وزیرداخلہ سہیل انورسیال اور وزیر بلدیات ناصرشاہ نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گاڑیوں کے حامل افراد کے لیے انقلابی قدم اٹھا لیا۔

محکمہ ایکسائزسندھ نےگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیےسیکیورٹی فیچرڈاسمارٹ کارڈمتعارف کرادیا۔اس حوالے سے اسمارٹ کارڈمتعارف کرانےکی تقریب محکمہ ایکسائز موٹر رجسٹریشن میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں وزیرایکسائزمکیش کمارچاولہ،،وزیرداخلہ سہیل انورسیال اور وزیر بلدیات ناصرشاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع ہر وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ کارڈنئی رجسٹرہونیوالی گاڑیوں کویکم جولائی سےجاری کیےجائینگے جبکہ رجسٹریشن بک کوسیکیورٹی اسمارٹ کارڈکےذریعے تبدیل کرایا جاسکےگا۔

اس حوالے سے سمارٹ کارڈ کے فوائد پر روزشنی ڈالتے ہوئے وزیرایکسائزمکیش کمارچاولہ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کارڈکےذریعےگاڑیوں کےٹرانسفرمیں ہونیوالی جعلسازی کوروکاجاسکےگا۔سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈ کی فیس 750 روپے ہے۔رجسٹریشن بک کی جگہ اب سیکیورٹی فیچرڈاسمارٹ کارڈجاری کیےجائینگے۔ یاد رہے کہ فروری میں حکومت سندھ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے مالکان کو سمارٹ کارڈ کی صورت میں ایک کارڈ ایشو کیا جائے گا۔ جس پرگاڑی کاانجن نمبر ، چیسزنمبر ، ماڈل ، رنگ ، مالکان کا نام بمعہ پتہ ٹیلی فون نمبر اورٹیکس کی معلومات درج ہوگی۔ سمارٹ کارڈ کو آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹرکیاجاسکے ۔ ذرائع کا کہناہے کم اس اقدام سے بوگس رجسٹریشن کے عمل کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :