نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیررائوانواراوردیگرملزمان پر19مئی کوفردجرم عائد کی جائیگی

پیر 14 مئی 2018 20:18

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیررائوانواراوردیگرملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) نقیب اللہ محسود قتل کیس میںسابق ایس ایس پی ملیررائوانواراوردیگرملزمان پر19مئی کوفردجرم عائد کی جائیگی ،تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میںنقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پرسابق ایس ایس پی ملیررائوانواراوردیگرملزمان کوعدالت میںپیش کیاگیا،سماعت کے دوران مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیاگیاچالان کے متن کے مطابق ملزمان نے نقیب اللہ محسودودیگرتین افرادکوجعلی پولیس مقابلے میں قتل کیاجس کامقدمہ ایس پی انویسٹی گیشن عابدقائم خانی کی مدعیت میں درج کیاگیاہے جبکہ چالان میں رائوانواراورڈی ایس پی قمرکوگرفتارظاہرکیاگیاہے،جبکہ تفتیشی افسرڈاکٹررضوان نے عدالت کوبتایاکہ کہ ملزمان کومقدمے کی نقول فراہم کردی ہیںاس موقع پرملزمان کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیارکی کہ پولیس نے جو مقدمے کی نقول فراہم کی ہیںوہ نامکمل ہیںجس پرعدالت نے تفتیشی افسرکوہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرملزمان کے وکلاء کومکمل دستاویزات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مقدمے کے مدعی کی جانب سے ملتان لائنزملیرمیںرائوانوارکی رہائش گاہ کوسب جیل بنائے جانے پراعتراضات جمع کرائے گئے ،اس موقع پرعدالت نے قراردیاکہ آئندہ سماعت پررائوانوارکی درخواست ضمانت اوربی کلاس فراہمی کی درخواستوںپردلائل بھی ہونگے ،جبکہ آئندہ سماعت پررائوانوارسمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائد کی جائے گی،اس موقع پرعدالت نے مزیدسماعت 19مئی تک ملتوی کردی،