امیتابھ بچن کوہالی وڈ فلم ایوینجرز: انفینیٹی وار ریکارڈ بزنس کرنے کے باوجود متاثر نہ کر سکی

پیر 14 مئی 2018 20:29

امیتابھ بچن کوہالی وڈ فلم ایوینجرز: انفینیٹی وار ریکارڈ بزنس کرنے کے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ہالی وڈ فلم ایوینجرز: انفینیٹی وار ریکارڈ بزنس کرنے کے باوجود اداکار امیتابھ بچن کو متاثر نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ فلم ایوینجرز: انفینیٹی وار دیکھنے گئے لیکن برا نہ مانیں مجھے فلم کا ایک لفظ بھی سمجھ میں نہیں آیا اور نہ ہی یہ سمجھ سکا کہ فلم میں ہو کیا رہا ہے۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ٹھگز آف ہندوستان میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ساتھ اداکار عامر خان اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔۔