لاہور ہائیکورٹ ، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر اعتراض کو ختم

پیر مئی 20:29

لاہور ہائیکورٹ ، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان کی حلقہ بندیوں کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر اعتراض کو ختم کر دیا ہے اور درخواست کو سماعت کیلئے متعلقہ بنچ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبائی وزیر تعلیم کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا لیکن ہائیکورٹ نے اعتراض کو ختم کردیا. درخواست میں وزیر تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا اور حلقہ بندیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے چیلنج کیا۔

درخواست گزار وزیر کے وکیل ران اسد نے بتایا کہ لاہور کی انتخابی حلقے پی پی 149 اور پی پی 150 کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی اور الیکشن نے درخواست گزار صوبائی وزیر کا موقف نہیں سنا. وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں بدنیتی پر مبنی ہیں اس لیے پی پی 149 میں پی پی 150 کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔