ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے انتخابات کے لیے انتخابی قوانین میں اصلاحات کیلئے اپنے ارکان سے تجاویز مانگ لیں

پیر 14 مئی 2018 20:29

ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے انتخابات کے لیے انتخابی قوانین میں اصلاحات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے انتخابات کے لیے انتخابی قوانین میں اصلاحات کیلئے اپنے ارکان سے تجاویز مانگی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے انتخابی قوانین میں اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ جاوید اقبال کی کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ارکان لاہور ہائیکورٹ بار سابق صدرو شفقت چوہان اور پیر مسعود چشتی شامل ہیں۔ تین رکنی کمیٹی الیکشن رولز ریفارمز پر کام کرے گی. تین رکنی کمیٹی نے بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے تجاویز طلب کر لیں اور اعلان کیا کہ 17 مئی تک تجاویز کمیٹی کو دے دیں جائیں۔