نواز شریف کا بمبئی حملوں سے متعلق بیان ملکی سلامتی کیلئے خطر ہ ہے، میاں کامران سیف

پیر 14 مئی 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے نواز شریف کا بھارتی صحافی کو ممبئی حملے کے حوالے سے انٹرویو کو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا انٹرویو ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے اس لیے آئین کے آرٹیکل6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے او ر ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل لسٹ میں ڈالا جائے کیونک بھارت سے محبت میں یہ ملک دشمنی پر اتر آیا ہے نیب کی جانب سی4.9ارب ڈالر بھارت منتقلی پر تحقیقات نے انہیں بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ نواز شریف نیب اور احتساب کورٹ کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والے فیصلوں سے خوفزدہ ہیں اور بیرونی آقائوں کی امداد حاصل کرنا چاہتے ہیںنواز شریف بیرونی آقائوں کو خوش کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ان کی بڑی بے وقوفی ہے انہوںنے کہا کہ فوج کی جانب سے نواز شریف کے انٹرویو پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی طلبی خوش آئند قدم ہے جس میں نواز شریف کے انٹرویو پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ نواز شریف کا انٹرویو شر انگیزی اور فوج کو اس معاملہ میں بدنام کرنے کی سازش ہے ۔