فلپائن باغیوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ ، دو فوجی دس باغی ہلاک ، متعدد زخمی

پیر مئی 20:39

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) فلپائن میں سکیورٹی فورسز اور ابو سیاف گروپ کے عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اور دس باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہائیکولا قصبے میں شدید جھڑپ ہوئی ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جھڑپ کے نتیجے میں دو فوجی اور دس باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کے تحفظ کے باعث آپریشن تک محدود رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :