فلمی دنیا کے بہت بڑے نام کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے جنسی درندہ ہونے کی تصدیق کردی

پیر 14 مئی 2018 20:39

فلمی دنیا کے بہت بڑے نام کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے جنسی درندہ ہونے کی ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) کم سے کم 3 دہائیوں تک 100 سے زائد خواتین و اداکاراں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اورانہیں ریپ کا نشانہ بنانے والے ہولی وڈ پروڈیوسر 65 سالہ ہاروی وائنسٹن کی اہلیہ جورجینا چمپمین نے اپنے شوہر کے جرائم پر خاموشی توڑ دی۔یہ پہلا موقع ہے کہ ہاروی وائنسٹن کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر الزامات لگائے جانے کے بعد ان کے جرائم پر کھل کر بات کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ہاروی وائنسٹن کی جانب سے اداکاراں و خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ان کی 42 سالہ اہلیہ نے انہیں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ہاروی وائنسٹن پر ابتدائی طور پر 40 سے زائد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف لندن اور نیو یارک پولیس نے الگ الگ تحقیقات بھی شروع کردی تھیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں آسکر اکیڈمی نے ہاروی وائنسٹن کی رکنیت بھی معطل کردی تھی، جب کہ انہیں اپنی ہی فلم پروڈکشن کمپنی نے نوکری سے برطرف کردیا تھا۔اب تک 100 سے زائد خواتین و اداکارائیں سامنے آ چکی ہیں، جنہوں نے ہاروی وائنسٹن پر الزامات عائد کیے ہیں، تاہم 65 سالہ پروڈیوسر نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔رواں ماہ یکم مئی کو اداکارہ ایشلے جڈ نے ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔تاہم اب اس مقدمے کی سماعت کا آغاز نہیں ہوا اور نہ ہی ہاروی وائنسٹن کے خلاف جاری تحقیقات کا کوئی نتیجہ سامنے آ سکا ہے۔۔