کرپشن میں ملوث ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ر عایت نہیں برتی جائے گی، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن

رمضان ریلیف پیکیج کو خرد برد سے بچانے کیلئے خصوصی کمیٹیاںبنائی گئی ہیں جو بغیر اطلاع سٹوروں پر چھاپے مارے گی ،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا،حبیب الرحمن گیلانی

پیر 14 مئی 2018 20:48

کرپشن میں ملوث ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ر عایت نہیں برتی جائے گی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) یوٹیلیٹی اسٹور ز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے کہاہے کہ کرپشن میں ملوث ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ر عایت نہیں برتی جائے گی, رمضان ریلیف پیکیج کو خرد برد سے بچانے کیلئے خصوصی کمیٹیاںبنائی گئی ہیں جو بغیر اطلاع سٹوروں پر چھاپے مارے گی ،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا،نقصان پر جانے والے ایک ہزار سے زائد سٹوروں کو منافع بخش سٹوروں میں ضم کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے رمضان ریلیف پیکیج کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں کارپوریشن کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ہے تاہم اب مذید کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوںنے کہا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کیلئے ایک طریقہ کار مقرر ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت کارپوریشن کے کرپٹ ملازمین کے کیسز نیب اور ایف آئی اے میں چل رہے ہیںجبکہ کارپوریشن کی جانب سے سینکڑوں سابق اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت دی جانے والی سبسڈی ملک کے غریب عوام کیلئے ہے اور اس کو کرپٹ مافیا سے بچانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بغیر کسی اطلاع کے سٹوروں کے دورے کرے گی تاکہ کسی بھی موقع پر اشیاء کی کمی میں رکائوٹ نہ آسکے انہوںنے کہاکہ سابقہ ادوار میں تھوک کے حساب سے بھرتی کئے جانیو الے ملازمین کارپوریشن پر ایک بڑا بوجھ ہے اور ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ایک ہزار سے زائد ایسے سٹورز جو شدید خسارے کا شکار ہیں کو دیگر بڑے اور منافع بخش سٹوروں کے ساتھ ضم کرکے مذید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو بہترین اور معیاری اشیاء ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوسکے انہوںنے کہاکہ کارپوریشن کیلئے ایک ہی وقت میں پورے ملک کے سٹوروں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے میں دشواری ہے لہذا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر ریجن میں کم از کم 5سٹوروں کو کمپیوٹرائزڈ کرکے اس کو ریجنل وئیر ہائوس کے ساتھ کنیکٹ کر دیا جائے گا تاکہ سٹاک کی غیر ضروری ترسیل سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جاسکے انہوںنے کہاکہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اگلے مرحلے میں مذید سٹوروں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :