نواز شریف کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ، ذاتی انا کیلئے ملکی سلامتی کو بھی دائو پر لگا دیا ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

پیر مئی 20:54

نواز شریف کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ، ذاتی انا کیلئے ملکی سلامتی کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ نا اہلی کے بعد نواز شریف کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے۔اپنی ذاتی انا کیلئے ملکی سلامتی کو بھی دائو پر لگا دیا ہے۔۔نواز شریف کا وجود اس ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو چکا ہے۔۔بھارتی آقائوں کی خوشنودی کیلئے من گھڑت بیان جگ ہنسائی کا باعث بن گیا ہے۔

نواز لیگ کا اصل چہرہ اب پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن میں عوام خود احتساب کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا جو شخص تین بار پاکستان کا وزیر رہ چکا ہو اس کے منہ سے ایسی ملک دشمن باتیں نکلنا افسوسناک اور حیرت انگیز ہے۔گزشتہ تیس سال سے جو لوگ ملک کو لوٹ رہے ہیں آج وہی لوگ اس ملک کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے اپنی ہی اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔لہذا تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے اور غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔