نواز شریف کے متنازعہ بیان پر تحریک لبیک کا بھی شدید ردعمل

پیر 14 مئی 2018 20:54

نواز شریف کے متنازعہ بیان پر تحریک لبیک کا بھی شدید ردعمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما سید عرفان احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ممبئی حملوں کے متعلق نوازشریف کاحالیہ بیان انتہائی افسوس ناک اورگمراہ کن ہے،سوشل میڈیاپرتحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے گردش کرنے والی پریس ریلیزجعلی اورشرمناک ہے۔صحافی حضرات اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی بھی جماعت یاتنظیم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزپرسٹاف رپورٹریادیگرصحافتی لائن نہیں لکھی جاتی ۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرحافظ خادم حسین رضوی سمیت تمام کارکن میاں نوازشریف کے پاکستان مخالف بیان کی برزورمذمت اورتحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں،ڈان لیک کافیصلہ ہوتا اورذمہ داروں کوسزادی جاتی توآج یہ نوبت نہ آتی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان اسلام اورپاکستان کے دشمنوں کیخلاف جہادکررہی ہے جوجاری رہے گا۔افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک وقوم کے حق میں انتہائی صبروتحمل کے ساتھ مضبوط اوردرست فیصلے کئے ہیں اورقوم کواُمید کے اس باربھی افواج پاکستان انتہائی دانشمندی سے کام لیں گے