پشاور، ارباب غلام حیدر اورشیخ محمدی زر محمد کاقومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر مئی 21:17

ُُُُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے سینئر رہنماء ارباب غلام حیدر اور ڈسٹرکٹ ممبر یونین کونسل شیخ محمدی زر محمد نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔دونوں رہنمائوںنے اپنے ساتھیوں سمیت وطن کورپشاور میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائوسے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

آفتاب شیرپائو نے پارٹی میں شمولیت پر دونوں رہنمائوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ خطہ میں امن اور پختونوں کی خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کا منشور دھرتی پر پائیدار امن اور پختونوں کے حقوق و تحفظ پر مبنی ہے اور اس کاز کے حصول کیلئے پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں نے ملی رہبر آفتاب احمدخان شیرپائو کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں پارٹی کی مزید ترویج اور علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

دریں اثناء آفتاب احمد خان شیرپائو نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے حادثہ میں 14سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ حادثہ کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوااور ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انھوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔