ْکا مو نکے،رمضان المبارک سے قبل میونسپل کمیٹی نے سستا رمضان بازار کی تیاریاں شروع کردیں

بازار سے سستی اشیاء خودونوش فروخت کی جائیں گی

پیر مئی 22:30

کا مو نکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد سے پہلے میونسپل کمیٹی نے سستا رمضان بازار کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

یہاں پر رمضان المبارک کی آمد سے پہلے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے میونسپل کمیٹی کے چیئر مین چودھری سجاد احمد خان کی نگرانی میںفوڈ سٹریٹ پر سستا رمضان کیلئے سائے بان لگادیئے گئے جس میں بازار کی نسبت سستی سبزیاں ،پھل ،گوشت و دیگراشیاء خودونوش سٹالوں پر فروخت کی جائیں گی۔