سپیکر قومی اسمبلی سے یو رپین یو نین کے سفیرکی ملا قات

جمہو ریت کے فروغ ،عالمی امن خصو صا جنوبی ایشاء میں امن اور ترقی کیلئے عالمی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں،سردارایازصادق

پیر 14 مئی 2018 22:30

سپیکر قومی اسمبلی سے یو رپین یو نین کے سفیرکی ملا قات
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو دوستی ،تعاون اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیا دوں پر استوار ہیں۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان میں یو رپین یو نین کے سفیرMr.Jean-Francois Cautainسے گفتگو کر تے ہوئے کیا جنہو ں نے پیر کے روز پا رلیمنٹ ہا و س میں سپیکر سے ملا قات کی۔

سپیکر نے پا کستان میں جمہو ری عمل اور جمہو ری اداروں کے استحکا م کے لیے تعاون پر یو رپین یو نین کے کر دار کی تعریف کی۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی سیاسی قیادت یورپین یو نین کے ساتھ طویل مد تی شراکت داری کی خواہا ں ہے اور تجا رتی و اقتصادی ،امن وسکیو رٹی اور پا رلیما نی سطحو ں پر تعاون کو فر وغ دینا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ ہم جمہو ریت کے فروغ ،عالمی امن خصو صا جنوبی ایشاء میں امن اور ترقی کے لیے عالمی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت پا کستانیو ں کی بڑی تعدادیو رپ میں سکو نت پذیر ہے اور وہ ان معاشروں کے باعزت شہری ہیں اور ان میں کچھ ان کی پا رلیما نو ں کے منتخب ممبر ہیں۔یو رپین یو نین کے سفیر Mr.Jean-Francois Cautainنے سپیکر کے تا ثرات کو سراہا اور یو رپین یو نین کی طرف سے پا کستان میں بنیا دی ڈھا نچے کی ترقی ،صنفی مساوات ، تعلیم اور صحت کے شعبو ں کے علا وہ اراکین پا رلیمنٹ اور پا رلیما نی عملے کی استعدارکا ر میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔