اراکین اسمبلی نے گروپ آخری گروپ فوٹو بنوائی

پیر مئی 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلی کی مشیر خزانہ کیپٹن (ر) کی جانب سے بجٹ 2018-19ایوان میں پیش کرنے کے بعد وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی ،معزز خواتین نے موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد 31مئی کو صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل پیر کے روز تمام معزز ارکان نے آخری فوٹو سیشن کرایا ،ایک معزز رکن اسمبلی نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ موجودہ اسمبلی نے اپنی مدت پوری کرلی ہے ،اب ہم نئے الیکشن کی طرف جارہے ہیں پھر معلوم نہیں کہ ہم کہاں ہوں گے اور وہ کہاں ہوں گے ،معلوم کسی کو نہیں اگر زندگی رہی تو پھر ضرور ملیں گے ۔