بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مرحوم محمد جان کیلئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی

پیر 14 مئی 2018 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے پیر کے روز بجٹ اجلاس میں کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابقہ صدر محمد جان انتقال کرگئے انکے لئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر اسپیکر نے مرحوم محمد جان کیلئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرائی ،