ڈی آئی خان میں پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے

پیر مئی 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ڈی آئی خان میں پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار ارشد وائرلیس آپریٹر تھا اور گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا۔ملزم فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :