میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوسروسز ہسپتال لاہورسے ڈسچارج کردیا گیا

پیر 14 مئی 2018 22:34

میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوسروسز ہسپتال ..
لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کوسروسز ہسپتال لاہورسے ڈسچارج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جو چند روز قبل نارووال میں ایک تقریب کے دوران قاتلانہ حملے کے میں زخمی ہونے کے بعد سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے کو پیر کے روز ڈسچارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کیلئے پروفیسر رانا ارشد‘پروفیسرہاشمی‘ ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹر امیر و دیگر ڈاکٹرز پر مشتمل سپیشل میڈیکل بورڈ کا اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان کوہسپتال میں مزید علاج معالجہ کی ضرورت نہیں بلکہ گھرپر مکمل آرام کی ضرورت ہے لہذا انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جب وارڈ سے باہر آئے توانہوں نے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے وہاں موجودعوام سے یکجہتی اور مسرت کا اظہار کیا۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر امیر نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد رخصت کیا جس کے بعد وہ اپنے گھر منتقل ہوگئے۔