وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ٹھوکرنیاز بیگ ویئر ہاؤس کا دورہ، کولڈ چین مینجمنٹ سسٹم کا معائنہ کیا

پیر 14 مئی 2018 22:34

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ٹھوکرنیاز بیگ ویئر ہاؤس کا دورہ، کولڈ ..
لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے سوموار کے روز ٹھوکر نیاز بیگ میں ادویات ذخیرہ کرنے کے لئے بنائے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ ویئر ہاؤس کا دورہ کیا-سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان بھی ان کے ہمراہ تھی- خواجہ عمران نذیر نے میڈیسن سٹاک کرنے ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو ادویات کی ترسیل کے نظام کا مشاہدہ کیا- اس موقع پر وزیر صحت کو ویئر ہاؤس کے پورے سسٹم کے بارے بریفنگ دی گئی- خواجہ عمران نذیر نے کولڈ چین مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اہم امور بارے ضروری ہدایات دیں- وزیر صحت نے ویئر ہاؤس میں اعلی انتظامات اور کولڈ چین مینجمنٹ سسٹم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ویئر ہاؤس کی انتظامیہ کو شاباش دی-

متعلقہ عنوان :